سانحہ سیہون شریف میں ہلاکتوں کی تعداد 88 تک جا پہنچی

جاں بحق تراسی افراد کی شناخت ہوگئی جن کی میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جا رہا ہے

675082
سانحہ سیہون شریف میں ہلاکتوں کی تعداد 88 تک جا پہنچی

سہیون شریف میں  گزشتہ روز ہونے والے مذموم خودکش حملے میں  ہلاک  شد گان کی تعداد 88 تک جا پہنچی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔  اس دوران  250 سے زائد  افراد زخمی ہوئے  ۔

 جمعرات کی شام سات بج کر دس منٹ پر حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر زائرین دھمال ڈال رہے تھے ،  خواتین ، بچوں سمیت ہزاروں زائرین  درگاہ پر  موجود تھے ۔

درگاہ کے اندرونی حصے میں ایسا زور دار دھماکہ  ہوا کہ ہر طرف اندھیرا  اور دھول چھا  گئی  ۔ یہ دھماکہ  اس قدر شدید تھا کہ انسانی اعضا دور دور  تک بکھر گئے ۔  ہلاک  شد گان میں  20 بچے اور 12 خواتین بھی شامل ہیں ۔ 250 سے زائد زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں کہ  جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں جاں بحق تراسی افراد کی شناخت ہوگئی جن کی میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جا رہا ہے ، بڑی تعداد میں زخمیوں کا کراچی کے ہسپتالوں میں بھی علاج ہورہا ہے ۔



متعللقہ خبریں