چین میں برڈ فلو سے  106 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

چین کے نیشنیل ہیلتھ اور خاندانی منصوبہ بندی کمیشن کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک  بھر میں  ماہ  دسمبر  سے اب تک     359  افراد میں برڈ فلو  ایچ 7 این 9وائرس  دیکھے گئے تھے جس میں سے  106 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

674614
چین میں برڈ فلو سے  106 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

چین میں برڈ فلو سے  106 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چین کے نیشنیل ہیلتھ اور خاندانی منصوبہ بندی کمیشن کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک  بھر میں  ماہ  دسمبر  سے اب تک     359  افراد میں برڈ فلو  ایچ 7 این 9وائرس  دیکھے گئے تھے جس میں سے  106 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

H7N9) گزشتہ تین سالوں کے دوران یہ ایک ماہ میں اس وائرس سے ہلاک ہونے کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

چین کے نیشنیل ہیلتھ اور خاندانی منصوبہ بندی کمیشن کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک کے 16 صوبوں میں دو سو پچاس سے زائد افراد 'ایچ 7 این 9' وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

چین کے سرکاری میڈیا کی اطلاعات کے مطابق اس وائرس سے زیادہ تر وہ لوگ متاثر ہوئے جو شنگھائی سے لے کر ہانگ کانگ میں چین کے مشرقی اور جنوبی ساحلی علاقوں میں مقیم ہیں ۔

برڈفلو سے فروری میں اب تک چھ افراد کے ہلاک ہونے کےاطلاعات مل چکی ہیں جس کی وجہ سے اس بارے میں تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے کہ چین کو صحت عامہ کے بحران کا سامنا ہے جو 2013 کے بحران سے بھی شدید تر ہے۔

مقامی حکام نے بعض پولٹری مارکیٹوں کو عارضی طور پر بند کرنے کی ہدایت کی ہے اور 'ایچ 7این 9' وائرس کی تشخیص کے لیے نمونے حاصل کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں