پاک فضائیہ میں 70جے ایف 17تھنڈر طیارے شامل

کامرہ ائیر بیس میں طیاروں کی شمولیت کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور ائیر چیف مارشل سہیل امان سمیت کئی سول اور عسکری حکام نے شرکت کی

673780
پاک فضائیہ میں 70جے ایف 17تھنڈر طیارے شامل

پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے گئے 70 جے ایف 17تھنڈر طیارے پاک فضائیہ میں شامل ہو گئے جس سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو گیاہے۔

کامرہ ائیر بیس میں طیاروں کی شمولیت کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور ائیر چیف مارشل سہیل امان سمیت کئی سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے تقریب کے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف کو جہازوں سے سلامی پیش بھی کی جبکہ طیاروں نے فلائنگ پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  کہ پاک فضائیہ جرات اور بہادری کی علامت ہے ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شمولیت پاک فضائیہ کیلئے تاریخی اہمیت کی حامل ہے

واضح رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 لڑاکا طیاروں میں دورانِ پرواز ایندھن بھروانے کی اضافی سہولت بھی موجود ہے جس کے باعث یہ زیادہ فاصلے تک مار کرنے کے قابل ہیں۔

اس موقع پر 70سے زائد جے ایف 17تھنڈر طیارے پاک فضائیہ میں شامل کیے گئے ۔پاک فضائیہ کے پاس بلاک ون اور بلاک ٹو طیاروں کی مجموعی تعداد 70سے زائد ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان نے چین کے اشتراک سے جے ایف 17تھنڈر طیارے تیار کیے جو کہ دونو ں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کی علامت ہے۔



متعللقہ خبریں