درگاہ لعل شہباز قلندر میں دھماکا،72 افراد جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت 100 سے زائد زخمی ہوگئے

لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کے احاطے میں اس وقت دھماکا ہوا جب زائرین کی جانب سے دھمال ڈالا جا رہا تھا۔ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی

674117
درگاہ لعل شہباز قلندر میں دھماکا،72 افراد جاں بحق،  خواتین و بچوں سمیت 100 سے زائد زخمی ہوگئے

سہون میں درگاہ لعل شہباز قلندر کے احاطے میں دھماکے کے نتیجے میں خواتین سمیت 72 افراد جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کے احاطے میں اس وقت دھماکا ہوا جب زائرین کی جانب سے دھمال ڈالا جا رہا تھا۔ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

 دھماکے میں 72 زائرین شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔ حملہ آور گولڈن گیٹ سے مزار کے احاطے میں داخل ہوا۔ شدید زخمیوں کو دادو اور جامشور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ دادو، جامشور اور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت پر فوج اور رینجرز کے دستے سیہون شریف کیجانب روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔ پاک فوج کی ٹیم میں ایمبولینسز اور ڈاکٹر موجود ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سی ایم ایچ حیدر آباد میں زخمیوں کے علاج معالجہ کے لیے ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔  

صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شرف، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے لعل شہباز قلندرؒ کے مزار کے احاطے میں ہونیوالے دھماکے کی مذمت کی۔

 



متعللقہ خبریں