فاٹا کو قومی سھارے میں لانے کی کوششوں کی حمایت کریں گے: جنرل قمر جاوید باجوہ

آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجرجنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے اتوار کوجنوبی وزیرستان کادورہ کیا،انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا،مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ بھی کیا

671196
فاٹا کو قومی سھارے میں لانے کی کوششوں کی حمایت کریں گے: جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں اورجوانوں کی بہادری سے ریاست کی رٹ قائم ہوئی ہے اور فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی مکمل حمایت کریں گے۔

انہوں نے پائیدار امن و استحکام کیلئے علاقے میں آپریشنزجاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجرجنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے اتوار کوجنوبی وزیرستان کادورہ کیا،انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا،مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ بھی کی

اس موقع پر آرمی چیف کوسیکیورٹی صورتحال، بارڈرمینجمنٹ اورنقل مکانی کرنے والوں کی بحالی پربریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے آپریشنل نتائج، ترقیاتی کاموں ،بہتربارڈرمینجمنٹ پراظہاراطمینان کیا اور پاک فوج کی کامیابیوں، جوانوں کےعزم وحوصلے کو سراہا جب کہ پاک آرمی کا ساتھ دینے پرآرمی چیف نےمقامی انتظامیہ اورقبائلیوں کےکردارکی بھی تعریف کی۔

 انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا،مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ بھی کیا۔جی او سی نے علاقے میں سلامتی کی صورتحال،بارڈر مینجمنٹ اور ٹی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

انہوں نے امن کیلئے قبائلیوں کی حمایت اور مقامی انتظامیہ کے تعاون کو قابل تعریف قراردیا۔آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کی بہادری اور عزم کو بھی سراہا جس سے ریاست کی رٹ دوبارہ بحال کرنے میں مدد ملی۔اس سے قبل آرمی چیف جب جنوبی وزیرستان ایجنسی پہنچے توکور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے ان کااستقبال کیا۔



متعللقہ خبریں