حکومتِ ترکی واشگاف الفاظ میں  مسئلہ کشمیر  کے حل میں پاکستان کے موقف کی حمایت کرتی ہے: سفیر پاکستان

سفیرپاکستان نےحکومتِ ترکی کیجانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کےبارے میں پاکستان کے موقف کی حمایت کیے جانے پرترک حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ترک عوام اور حکام کی حمایت پاکستان اور کشمیری عوام کے لیے ایک قوت کےسرچشمےکی حیثیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے لیے کلک کیجیے

665670
حکومتِ ترکی واشگاف الفاظ میں  مسئلہ کشمیر  کے حل میں پاکستان کے موقف کی حمایت کرتی ہے: سفیر پاکستان

یومِ یکجہتی کشمیر ہر سال  پانچ فروری کو پاکستان آزاد کشمیر ،مقبوضہ کشمیر اور غیر ممالک میں پاکستان کے سفارت خانوں  میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر  ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے ٹی آر ٹی کی اردو سروس کے نمائندئے  کو بیان دیتے ہوئے  کہا ہے جس طرح  حکومتِ ترکی واشگاف الفاظ میں  مسئلہ کشمیر  کے حل میں پاکستان کے موقف کی حمایت کررہی ہے  اس سے کشمیری بھائیوں کے  حوصلوں بڑھانے میں مدد ملتی ہے دیر مسلم ممالک کو بھی ترکی کی طرح مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف اور کشمری بھائیوں کے موقف کی کھل کر حمایت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  ترکی کی مسئلہ کشمیر کا جلد از جلد پر امن طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں اپنی کوششوں کو بھر طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے حکومتِ ترکی کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کے بارے میں پاکستان کے موقف کی حمایت کیے جانے پر ترک حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ترک عوام اور حکام کی حمایت پاکستان اور کشمیری عوام کے لیے ایک قوت کے سرچشمے کی حیثیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے لیے کلک کیجیے۔



متعللقہ خبریں