نواز شریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، سروے

اسی رپورٹ کے مطابق  ایم کیو ایم کے بانی سیاسی رہنما کے طور پر ناپسندیدگی میں سرفہرست ہیں

665299
نواز شریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر  ہیں، سروے

انٹرنیشنل ری پبلیکن انسٹیٹیوٹ کی ایک  سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف 63 فیصد ریٹنگ کے ساتھ پاکستان کے  مقبول ترین لیڈر ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما  عمران خان دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو مقبولیت کے اعتبار  سے تیسرے نمبر پر  ہیں۔

اسی رپورٹ کے مطابق  ایم کیو ایم کے بانی سیاسی رہنما کے طور پر ناپسندیدگی میں سرفہرست ہیں ، جبکہ 80 فیصد ریٹنگ کے ساتھ آصف علی زرداری دوسرے اور طاہر القادری ایک پوائنٹ کی کمی سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اسی طرح  صوبائی حکومتوں کے حوالے سے  پیش کردہ اعداد وشمار کے  اور  ان  کی  کارکردگی کے لحاظ سے 79 فیصد ریٹنگ کے ساتھ صوبہ  پنجاب سر فہرست ہے تو  خیبر پختونخواہ  72 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔  سندھ حکومت 54 فیصد کے ساتھ تیسرے اور بلوچستان حکومت 48 فیصد کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

 پاناما لیکس کے حوالے سے 64 فیصد عوام نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے،  جبکہ 26 فیصد لوگ اس ا سکینڈل کی تحقیقات لازمی ہونے کی سوچ رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں