پاکستان کی معاشی ترقی سےدیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں دم توڑ گئی ہیں: اسحاق ڈار

وفاقی وزیر کے مطابق ملک کے بیرونی قرضوں کے حوالے سے انتہائی مبالغہ آرائی سے کام لیا جاتا ہے حالانکہ ملک پر واجب الادا قرضہ اوسطاً 5 ارب ڈالر سالانہ سے زیادہ نہیں ہے، اور یہ 2021 تک برقرار رہے گا

662996
پاکستان کی معاشی ترقی سےدیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں دم توڑ گئی ہیں: اسحاق ڈار

پاکستان وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار ک نے کہا  ہے کہ ملکی اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی صورتحال  بہتر ہونے کی وجہ  سے  پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں ختم ہوچکی ہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق ملک کے بیرونی قرضوں کے حوالے سے انتہائی مبالغہ آرائی سے کام لیا جاتا ہے حالانکہ ملک پر واجب الادا قرضہ اوسطاً 5 ارب ڈالر سالانہ سے زیادہ نہیں ہے، اور یہ 2021 تک برقرار رہے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے ترقی پذیر ممالک کے لیے ناگزیر ہے، بہتر معاشی دیکھ بھال کے لیے ضروری ہے کہ ان دونوں خساروں کو حد میں رکھا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ان ادائیگیوں سے کسی کی تشویش میں اضافہ نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ پاکستان 13-2012 اور 14-2013 کے دوران 6 ارب ڈالر تک کی ادائیگی بھی کرچکا ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم بہت کم تھا۔

اسحٰق ڈار کے مطابق ان کی حکومت میں کل قرضوں کے اسٹاک میں اضافہ ہوا ہے تاہم کوئی بھی غیرجانبدار مالی ماہر اس بات کی تصدیق کرے گا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کے مقابلے میں اس کا حجم میں کتنا اضافہ ہوا۔

ان کے مطابق اس بیان کو جاری کرنے کا مقصد بیرونی اسٹیک ہولڈرز کو اس بات کی یقین دہانی کرانی تھی کہ پاکستان اپنے قرضوں کو مناسب انداز میں سنبھال رہا ہے اور کسی بھی ایسے قیاس کی تردید کرتا ہے کہ ملک قرضوں کی ادائیگی کے حوالے کسی خطرے میں ہے۔

 



متعللقہ خبریں