موجودہ حکومت کے منصوبے ملک کی تاریخ کے شفاف ترین منصوبے ہیں: محمد شہباز شریف

لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیر اعلی نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل جرمنی کی حالیہ رپورٹ میں پاکستان میں کرپشن کے خاتمے اور شفافیت میں اضافے کی تصدیق کی گئی ہے

663082
موجودہ حکومت کے منصوبے ملک کی تاریخ کے شفاف ترین منصوبے ہیں: محمد شہباز شریف

پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے منصوبے ملک کی تاریخ کے شفاف ترین منصوبے ہیں اور بین الاقوامی ادارے بھی حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے معترف ہیں ۔

لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران وزیر اعلی نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل جرمنی کی حالیہ رپورٹ میں پاکستان میں کرپشن کے خاتمے اور شفافیت میں اضافے کی تصدیق کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کو ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ہضم نہیں ہو رہی اور انہیں ڈر ہے کہ یہ منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو جائے گی ۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ بے بنیاد الزام تراشی کرنے والوں کو باشعور عوام نے ہر موقع پر مسترد کیا ہے عوام انہیں دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں بھی مسترد کریں گے ۔

دریں  اثنا وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اوبر اور کریم سروس کی پکڑی گئی تمام گاڑیاں چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اوبر اور کریم سروس کی پکڑی گئی تمام گاڑیاں چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ٹیکسی سروس کو 15 دن کی مہلت دے دی ہے۔

 شہبازشریف کا کہنا ہے کہ متعلقہ کمپنیاں 15 دن کے اندر اپنے آپ کو قانون کے دائرے میں لے کر آئیں اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے رجسٹریشن سمیت قانونی تقاضے پورے کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک حکام کو اوبر اور کریم سروس کی گاڑیوں کے خلاف 15 دن تک کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔



متعللقہ خبریں