عالمی اداروں کی رپورٹ اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری پر صدر اور وزیراعظم کا اطمینان

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قومی معیشت، بدعنوانی میں کمی کے بارے میں عالمی اداروں کی رپورٹ اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے لیے حکومت کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا

662210
عالمی اداروں کی رپورٹ اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری پر صدر اور وزیراعظم کا اطمینان

صدر ممنون حسین سے وزیر اعظم نواز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قومی اور بین الاقوامی امور پر با ت چیت کی۔

 صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی معیشت کے استحکام اور بدعنوانی میں کمی کے بارے میں عالمی اداروں کی رپورٹ اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کےلئے حکومت کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو درپیش مسائل پر قابو پانے اور ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن رکھنے کےلئے اتحاد و یکجہتی پرزور دیا ہے۔

وزیر ا عظم نواز شریف نے صدر مملکت ممنون حسین کو غیر ملکی دورے سمیت قومی امور پر حکومت کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قومی معیشت، بدعنوانی میں کمی کے بارے میں عالمی اداروں کی رپورٹ اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے لیے حکومت کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 پیر کو ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے قومی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے صدر مملکت ممنون حسین کو غیر ملکی دورے سمیت قومی امور پر حکومت کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ قومی معیشت کے استحکام کے سلسلہ میں حکومت کی پالیساں درست سمت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی اقتصادی ٹیم اپنی مضبوط حکمت عملی کے تحت قومی معیشت کی بہتری کےلئے قابِل قدر کردار ادا کر رہی ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا۔ملاقات میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بہتر کارکردگی پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان کی بیخ کنی تک چین سے نہیں بیٹھا جائے گا۔ صدر مملکت اور وزیرا عظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کی حکومتی پالیسی جاری رہے گی اور حکومت ترقیاتی ایجنڈے سے اپنی توجہ ہرگز نہیں ہٹائے گی ۔



متعللقہ خبریں