فلسطینی صدرمحمودعباس تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطین کے صدرمحمود عباس 30 جنوری سے یکم فروری تک تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ پانچ وزراء سمیت ایک سترہ رکنی وفد بھی ہوگا۔ فلسطینی صدر دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ون آن ون ملاقات کریں گے

661462
فلسطینی صدرمحمودعباس تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

فلسطین کے صدرمحمودعباس پاکستانی قیادت کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت کیلئے تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔   

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطین کے صدرمحمود عباس 30 جنوری سے یکم فروری تک تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ پانچ وزراء سمیت ایک سترہ رکنی وفد بھی ہوگا۔ فلسطینی صدر دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ سیاسی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی اوروفود کی سطح پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطینی صدر اوروزیراعظم نوازشریف مشترکہ طور پر ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں نو تعمیر فلسطین کے سفارت خانے کا افتتاح بھی کریں گے جب کہ ان کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

صدرمحمودعباس اوران کا وفد صدرممنو ن حسین سے ملاقات کرے گا جس کے بعد ان کے اعزاز میں ضیافت دی جائے گی۔  دونوں  سربراہان مملکت کے درمیان دوطرفہ سیاسی اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

 



متعللقہ خبریں