اپنی نوعیت کا پہلا اُردو سافٹ وئیرتیار کرکے پاکستانی گیارہ سالہ بچے نے تہلکہ مچادیا

یہ سافٹ وئیر نہ صرف جملوں میں الفاظ کے استعمال میں مدد دیتا ہے بلکہ اسے مترجم کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس کی مدد سے رومن اردو کو اردو میں تبدیل کیا جا سکتا ہے

659408
اپنی نوعیت کا پہلا اُردو سافٹ وئیرتیار کرکے پاکستانی گیارہ سالہ بچے نے تہلکہ مچادیا

گیارہ سالہ پاکستانی بچے  محمد رضا  نےاپنی نوعیت  کا پہلا اُردو سافٹ وئیر تیار کرکے   کمپویٹر کی دنیا میں تہلکہ مچادیا ۔

اردو کا سافٹ وئیر تیار کیا جس میں انگریزی کی طرح جملوں میں الفاظ کے استعمال کے اشارے موجود ہیں۔ انگریزی کی طرح اگر آپ کوئی جملہ تیار کرنا چاہیں تو اس جملے کی مناسبت سے اگلے الفاظ موبائل کی سکرین پر نمودار ہو جاتے ہیں بالکل اسی طرز پر رضا نے بھی اس سافٹ وئیر کو تیار کیا جو اپنی نوعیت کا پہلا اردو سافٹ وئیر ہے جس میں اسمارٹ فون پر اردو لکھتے ہوئے اگلے الفاظ سکرین پر نمودار ہو جاتے ہیں اور اس طرح ٹائپنگ میں وقت کے ضیاع اور اردو میں ہونے والی اغلاط پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس سافٹ وئیر میں پچاس ہزار کے لگ بھگ اردو الفاظ موجود ہیں۔

یہ سافٹ وئیر نہ صرف جملوں میں الفاظ کے استعمال میں مدد دیتا ہے بلکہ اسے مترجم کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس کی مدد سے رومن اردو کو اردو میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اس وقت اردو زبان کے استعمال کے دوران مناسب الفاظ کی نشاندہی اور رومن اردو کو اردو میں تبدیل کرنے والا کوئی سافٹ وئیر موجود نہیں ہے۔

گیارہ سالہ محمد رضا ایسے سافٹ وئیر تیار کرتا ہے جس کی مدد سے مجرمان کو پکڑنے میں آسانی ہوتی ہے یا وہ اردو زبان کی درستی کے لئے ایسا سافٹ وئیر تیار کرتا ہے جس کی مثال موجود نہیں۔

رضا کی کمپیوٹر میں رغبت اپنے والد کے دوست کے توسط سے ہوئی جنہوں نے اپنی سہولت کے لئے رضا کے کمپیوٹر میں کوڈنگ سے متعلق ایک سافٹ وئیر انسٹال کیا۔

رضا نے اس سافٹ وئیر سے رغبت محسوس کرتے ہوئے یو ٹیوب میں دستیاب ویڈیوز کی مدد سے کوڈنگ کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا شروع کی اور پھر کوڈنگ کو سیکھتا چلا گیا۔

رضا کی قابلیت نے نہ صرف اس کے ساتھیوں بلکہ یونیورسٹی کے سینئیر فیکلٹی ممبرز سے بھی حوصلہ افزائی حاصل کی۔ آئی ٹی یو میں آمد کے بعد سے ہی رضا نے روبوٹک ایکسپو میں دلچسپی لینا شروع کر دی تھی۔ گزشتہ برس اس نے ویژن بیسڈ سسٹم VBS تیار کیا جس میں چہرے سے شناخت کی خصوصیات موجود تھیں۔



متعللقہ خبریں