دہشت گردوں کو قبائلی علاقوں میں پھر سے قدم جمانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے: آرمی چیف

ملک میں مذہبی ، صوبائی ، قبائلی ، لسانی اور فر قہ وارانہ تفریق کی گنجائش نہیں،بلا تفریق پاکستان ہم سب کا ملک ہے ،فاٹا میں فوج اور ایف سی کی کوششوں سے امن واستحکام آیا،دہشتگرد امن تباہ نہیں کرسکتے

657000
دہشت گردوں کو قبائلی علاقوں میں پھر سے قدم جمانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد کھوئے ہوئے ٹھکانے حاصل کرنےمیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہاہے کہ ملک میں مذہبی ، صوبائی ، قبائلی ، لسانی اور فر قہ وارانہ تفریق کی گنجائش نہیں،بلا تفریق پاکستان ہم سب کا ملک ہے ،فاٹا میں فوج اور ایف سی کی کوششوں سے امن واستحکام آیا،دہشتگرد امن تباہ نہیں کرسکتے

آرمی چیف نے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال عملے کو ان کے بہتر علاج کی ہدایات بھی کیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی افراد کی امداد بھی کی جائے گی۔

آرمی چیف کی آمد پر قبائلی علاقے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔

جنرل باجوہ نے پارا چنار میں قبائلی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کیں اور لوگوں کی درخواست پر علاقے میں آرمی پبلک اسکول کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہر محاذ پر ناکامی ہو گی اور انہیں دوبارہ سراٹھانے کی اجازت کسی صورت نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں گزشتہ روز یعنی ہفتے کو ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ارا چنار پاک افغان سرحد پر قبائلی علاقے کرم ایجنسی کا انتظامی ہیڈ کوارٹر ہے، یہ زیادہ آبادی والا علاقہ نہیں ہے، اس علاقے کی آبادی 40 ہزار کے قریب ہے جس میں مختلف قبائل، نسل اور عقائد کے لوگ شامل ہیں، یہ علاقہ 1895 میں انگریزوں نے تعمیر کیا تھا۔



متعللقہ خبریں