دہشت گردوں اور فرقہ پرستوں کے لئے الگ الگ قوانین بنانا ہوں گے۔ چوہدری نثار

دہشتگردی اور فقہی اختلافات کی بنیاد پر بننے والی تنظیموں میں فرق ہونا چاہیے اور ان کے لئے علیحدہ قوانین بنانے ہوں گے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار

651634
دہشت گردوں اور فرقہ پرستوں کے لئے الگ الگ قوانین بنانا ہوں گے۔ چوہدری نثار

پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں  کے موضوع پر حکومت ا ور اپوزیشن کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ہم تیز ترین عدالتی نظام لائیں گے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ وزارت داخلہ نے کوئٹہ کمیشن کے حوالے سے اپنا جواب اور موقف تیار کر لیا ہے جسے وزارت داخلہ 17 یا 18 جنوری کو سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور فرقہ پرستوں کے لئے الگ الگ قوانین بنانا ہوں گے۔ ہر چیز کو مولانا لدھیانوی سے جوڑنا مناسب نہیں  اور نہ ہی  علامہ ساجد نقوی   یا  حامد موسوی  جیسی شخصیات کو کسی دہشت گرد تنظیم سے جوڑا جا سکتا ہے۔ لہٰذا دہشتگردی اور فقہی اختلافات کی بنیاد پر بننے والی تنظیموں میں فرق ہونا چاہیے اور ان کے لئے علیحدہ قوانین بنانے ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا  ہے کہ ملٹری کورٹس کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا ہے ، حکومت کی سطح پر بھی ا ور اپوزیشن بھی سوچ بچار کر رہی ہے ۔ ان سے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں ۔ آئندہ چند دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔



متعللقہ خبریں