بھارت کی پاکستان کو سفارتی لحاظ سے تنہا کرنے کی کوششیں بھارت کے اپنے ہی گلے پڑ گئیں

ایک سال کے دوران پاکستانی سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 40 فیصد سے زائد بڑھا وہاں بھارتی حصص بازار رینگتا ہوا صرف 8 فیصد اوپر گیا۔پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی میں بین الاقوامی سیاسی تعلقات بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں

648837
بھارت کی پاکستان کو سفارتی  لحاظ سے تنہا کرنے کی  کوششیں بھارت کے اپنے ہی گلے پڑ گئیں

دہشت گردی کی پالیسی میں کامیابی کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کے وقار میں   زبردست اضافہ۔ بھارت  کی جانب سے پاکستان کو سفارتی لحاظ سے تنہا کرنے کی تمام کوششیں   بھارت کے اپنے ہی گلے پڑ گئیں۔

بھارت  کی منفی سیاست ن کے بھارتی  اقتصادیات پر  منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے۔

غیر ملکی معتبر جریدے فوربز کے مطابق سٹاک مارکیٹ کے بعد پاکستان نے بھارت کو عالمی سیاست میں بھی مات دیدی۔

 فوربز کا کہنا ہے جہاں ایک سال کے دوران پاکستانی سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 40 فیصد سے زائد بڑھا وہاں بھارتی حصص بازار رینگتا ہوا صرف 8فیصد اوپر گیا۔پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی میں بین الاقوامی سیاسی تعلقات بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکمران ملک کی جغرافیائی اہمیت کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

جغرافیائی لحاظ سے پاکستان امریکہ اور چین کے لیے اہمیت کا حامل ہے ۔ نائن الیون کے بعد پاکستان اور امریکہ قریب آگئے ۔ اب چین پاکستان کے حصص بازار میں نئی روح پھونک رہا ہے ۔فوربز کے مطابق چین سی پیک کے تحت پاکستان میں 46 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ اس طرح دیکھا جائے تو پاکستان فائدے میں اور بھارت خسارے میں ہے ، تنازع کشمیر پر بھی چین پاکستان کا کھل کر ساتھ دے رہا  اور بھارت کے کشمیر پر ڈھائے   گئے ظلم و ستم نے بھارت کو دنیا کے سامنے  ننگا کرکے رکھدیا ہے اور  بھارت کی وحشیانہ  پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جریدے کے مطابق اس طرح بھارت نے  پاکستان کو سفارتی لحاظ سے تنہا کرنے کی جن کوششوں کا آغاز کیا تھا  وہ بھارت  کے اپنے ہی گلے پڑتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔



متعللقہ خبریں