سندھ کے تمام اسپتالوں میں صفائی کرنے کے فوری احکامات

ترجمان وزیر اعلی ہاؤس کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے صرف پروجیکٹس کے فیتے کاٹنے کا شوق نہیں ، آپ کام کریں گے تو ہم عوام کی خدمت کرسکیں گے

643787
سندھ کے تمام اسپتالوں میں صفائی کرنے کے فوری احکامات

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے   پورے صوبے کے تمام اسپتالوں  کی صفائی   کے  فوری احکامات جاری کیے ہیں  اور کہا ہے کہ صفائی ستھرائی کی ذمے داری اسپتال انتظامیہ کی ہوتی ہے اور جس اسپتال میں صفائی نہیں ہوگی وہاں کی انتظامیہ سے صفائی کرواؤں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں محکمہ صحت کا اجلاس ہوا۔

ترجمان وزیر اعلی ہاؤس کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے صرف پروجیکٹس کے فیتے کاٹنے کا شوق نہیں ، آپ کام کریں گے تو ہم عوام کی خدمت کرسکیں گے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں پروجیکٹس کی تکمیل میں تاخیر کو عوام کے خلاف سازش سمجھتا ہوں۔

وزیراعلی نے شہر کے مضافاتی علاقوں میں محکمہ صحت کے ترقیاتی کاموں میں تاخیرپراظہارِ برہمی کیا۔

اسپتالوں میں صفائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہرکے اسپتالوں میں صفائی نہیں، میں اچانک وزٹ کروں گا، صفائی ستھرائی کی ذمے داری اسپتال انتظامیہ کی ہوتی ہے اور جس اسپتال میں صفائی نہیں ہوگی وہاں کی انتظامیہ سے صفائی کرواؤں گا، کسی اسپتال میں ادویات کی کمی کی شکایت نہیں ملنی چاہیئے جب کہ میں ہر 15 دن میں پروگریس معلوم کرتا رہوں گا۔



متعللقہ خبریں