سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں :  نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے ۔

633233
سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں :  نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں موثر کردار کی وجہ سے دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ ہوا ہے اور ہم فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے ۔

 پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک فضائیہ کی ملکی سرحدوں کے دفاع کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔وزیر اعظم نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں موثر کردار کی وجہ سے دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ ہوا ، فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے ، ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔



متعللقہ خبریں