ترکی کی طرف سے علامہ اقبال کو"دوست ایوارڈ " سے نوازا گیا

یہ ایوارڈ علامہ اقبال کے ساتھ ہمارے عقیدت و احترام کے جذبے کی  ترجمانی کرتا ہے، انہوں نے اسلامی سیاسی افکار کی تشکیل میں جو گراں قدر خدمات  سرانجام دی ہیں وہ موجودہ دور میں بھی پوری دنیا کے انسانوں کے لئے متاثر کن ہیں. نابی آوجی

632769
ترکی کی طرف سے علامہ اقبال کو"دوست ایوارڈ " سے نوازا گیا

ترکی کی طرف سے علامہ اقبال کو، اسلام کے لئے ان کی خدمات کے اعتراف میں، "دوست ایوارڈ " سے نوازا ہے۔

ایوارڈ ترکی کے وزیر سیاحت و ثقافت نابی آوجی  نے قونیہ میں منعقدہ تقریب میں پیش کیا اور ایوارڈ  کو علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال نے وصول کیا۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر سیاحت و ثقافت نابی آوجی نے کہا کہ یہ ایوارڈ  علامہ اقبال کے ساتھ ہمارے عقیدت و احترام کے جذبے کی  ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے اسلامی سیاسی افکار کی تشکیل میں جو گراں قدر خدمات  سرانجام دی     ہیں وہ موجودہ دور میں بھی پوری دنیا کے انسانوں کے لئے متاثر کن ہیں۔

اس موقع پر ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے اقبال کے دل میں ترک عوام اور حکومت کے لئے محبت  اور خلوص کے جذبے کی گہرائی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ اقبال اور ان کے افکار آج بھی ترک اور پاکستانی قوم کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلق استوار کرنے میں کارفرما ہیں۔



متعللقہ خبریں