آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کراچی میں دہشت گردوں کی باقیات ختم کرنے کاحکم

آرمی چیف کے کور ہیڈکوارٹر پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کی باقیات اور سلیپر سیلز بلاتفریق ختم کیے جائیں

630861
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کراچی میں دہشت گردوں کی باقیات ختم کرنے کاحکم

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹر کراچی اور رینجرز ہیڈ کوارٹرسندھ کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے نے ہدایت دی ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کی باقیات اور سلیپر سیلز بلاتفریق ختم کیے جائیں۔

آرمی چیف کے کور ہیڈکوارٹر پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت دی ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کی باقیات اور سلیپر سیلز بلاتفریق ختم کیے جائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کراچی سمیت سندھ کی موجودہ امن و امان کی صورت حال، آپریشن کی اب تک کی کامیابیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے‘ یہاں امن و امان کی صورت حال پورے ملک پر اثر انداز ہوتی ہے‘ کوشش کی جائے کہ آپریشن میں حاصل کی گئی کامیابیاں ضائع نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے جرائم کے خاتمے کے لیے پاک فوج صوبائی حکومت کی مکمل معاونت کرے گی‘ پاک فوج، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کی صورتحال بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا‘ کراچی کے امن کے سفر میں شہریوں کی قربانیوں کو سراہتے ہیں‘ پائیدار امن کے حصول تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ آرمی چیف نے فوج اور سندھ رینجرز کو سیکورٹی صورتحال مزید بہتر کرنے، کراچی کے امن کو نقصان پہنچانے والے عوامل کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے اور کراچی کا امن واپس آنے تک آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انھوں نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔



متعللقہ خبریں