نون لیگ حکومت کے دور میں گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کی تیاری اورتاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے  کہا ہے کہ گزشتہ 8 سال میں ترقی کی شرح میں ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو چار سے چھ گھنٹے تک محدود کر دیا لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کرینگے

630159
نون لیگ حکومت  کے دور میں  گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی کی تیاری اورتاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری

پاکستان کے  وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے  کہا ہے کہ  ہم اپنے پانچ سالہ دور میں 11 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کررہے ہیں جبکہ 1947ء سے 2013 ء تک 66 سالوں میں سسٹم میں صرف 16 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی گئی تھی۔

 انہوں نے  کہا کہ   گزشتہ 8 سال میں ترقی کی شرح میں ریکارڈ قائم کر چکے ہیں ، 2013 ء میں لگتا تھا کہ بجلی کے معاملے پر خدا نخواستہ پاکستان میں خانہ جنگی ہو گی ،18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو چار سے چھ گھنٹے تک محدود کر دیا لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء میں حکومت سنبھالی تو تین بڑے چیلنجز نے پاکستان کو بری طرح جھکڑا ہوا تھا ، لوڈ شیڈنگ کے مرض کا دورانیہ 18 سے 20گھنٹے تک کا تھا جس سے معیشت تباہ ، کارخانے بند تھے انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو معیشت بری طرح ڈانواں ڈول تھی ،ہمارے زر مبادلہ کے ذخائر خالی ، گروتھ ریٹ ڈھائی سے تین فیصد پر پھنسی ہوئی تھی ، تیسرا عذاب دہشت گردی کا تھا ، سال میں ساڑھے چار ہزار واقعات دہشت گردی کے ہوتے تھے جبکہ 2013ء میں دنیا کا سب سے خطرناک ملک پاکستان کو قرار دیا جاتا تھا اب وہی ادارے پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہے ہیں ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں تین گنا اضافہ ہوا ہے ، لوڈ شیڈنگ چار سے چھ گھنٹے تک محدود ہو گئی ہے ، گزشتہ 20 سالوں میں پاکستان میں کوئی خاطر خواہ سرمایہ کاری نہیں لیکن  اس وقت پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے ، لوگوں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں