حکومتِ ترکی کے تعاون سے تعمیر کردہ مکانات کی الاٹ منٹ

وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ہاؤسنگ اسکیم پانی کی فراہمی کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔ بجلی کی فراہمی کا کام بھی مکمل ہونے والا ہے ۔ صرف میٹر لگانا باقی ہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ الاٹیز کا شناختی کارڈ ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کا ہونا چاہیے

615464
حکومتِ ترکی کے تعاون سے تعمیر کردہ مکانات کی الاٹ منٹ

حکومتِ ترکی کے تعاون سے  سند ھ میں  تعمیر کیے جانے والے مکانات  کو ٹھٹھہ اور سجاول کے سیلاب متاثرین کو الاٹ کیے جائیں گے ۔

 وزیر اعلیٰ سندھ نے پیر کو یہ بات ترک حکومت کے تعاون سے شروع کی جانے والی ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کمشنر حیدر آباد قاضی شاہد پرویز، ڈی جی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ سلمان شاہ اور دیگر اعلیٰ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے یہ اسکول اچھی ساکھ کے حامل اداروں کے سپرد کریں ، تاکہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے بچوں کو معیاری تعلیم دے سکیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ہاؤسنگ اسکیم پانی کی فراہمی کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔ بجلی کی فراہمی کا کام بھی مکمل ہونے والا ہے ۔ صرف میٹر لگانا باقی ہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ الاٹیز کا شناختی کارڈ ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کا ہونا چاہیے ، جس میں موجودہ اور مستقل پتا ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کا ہو ۔ جس میں موجودہ اور مستقل پتہ بھی ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کا ہو ۔ اس اسکیم میں دکانوں کی عام نیلامی ہو گی ۔ ہاؤسنگ اسکیم میں 2120 یونٹ ہوں گے ۔ ہر یونٹ دو کمروں، کچن، باتھ روم اور برآمدے پر مشتمل ہو گا ۔ اس اسکیم میں دو اسکول بھی شامل ہیں ، جن میں طلباء اور طالبات کی پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے لیے 32 کمرے مختص ہوں گے ۔ اسکیم میں ایک تجارتی مرکز بھی ہو گا ، جس میں 12 دکانیں ہوں گی ۔ اسکیم میں تین مساجد کے علاوہ دو کمیونٹی سینٹر، ایک مرکز صحت اور اسپورٹس کمپلیکس بھی شامل ہے ۔



متعللقہ خبریں