پاناما لیکس کیس میں فتح انصاف کو حاصل ہوگی: عمران خان

بنی گالہ میں پی ٹی آئی کی میڈیاسٹریٹجی کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا این اے 110 پرسپریم کورٹ نے تحریک انصاف کا مؤقف تسلیم کر لیا،عدالت نے بے ضابطگیوں کے اعتراف کیساتھ انکوائری کمیشن کی جانب سے سامنے لائی گئی خامیوں کی بھی تصدیق کی ہے

608549
پاناما لیکس کیس میں فتح انصاف کو حاصل ہوگی: عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس بھرپور انداز میں لڑے گی، آئندہ سماعت پر سپریم کورٹ سے خوشخبری ملنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نواز شریف کو سب سے زیادہ خوف پاک فوج سے ہے،عوام کی اکثریت نواز شریف سے تنگ ہوچکی ہے اور نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں،حکومت نے نیوز لیکس کے معاملے کو دفن کرنے کیلئے ہی کمیٹی بنائی ہے، پاناما لیکس کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں چلاگیا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ نوازشریف تحقیقات تک عہدے سے الگ ہوجائیں۔

بنی گالہ میں پی ٹی آئی کی میڈیاسٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا این اے 110 پر سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کا مؤقف تسلیم کر لیا، عدالت نے بے ضابطگیوں کے اعتراف کیساتھ انکوائری کمیشن کی جانب سے سامنے لائی گئی خامیوں کی بھی تصدیق کی ہے ۔ اجلاس میں وزیر اعظم اور ان کے بچوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جوابات کا جائزہ لیا گیا۔ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے مختلف نکات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی کی گئی۔

اجلاس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی اور پاناما لیکس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے علاوہ جسٹس (ر)عامر رضا ،تحقیقاتی کمیٹی اور ا ن کے حوالے سے پارٹی کے کردار کا جائزہ لیاگیا۔



متعللقہ خبریں