جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت صوبائی وزرا، مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سمیت اہم سیاسی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام اور معززین کے علاوہ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے

608451
جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے سندھ کے 31 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سے حلف لیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت صوبائی وزرا، مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سمیت اہم سیاسی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام اور معززین کے علاوہ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ 9 نومبر کو وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے قبل ڈاکٹر عشرت العباد خان 14 برس تک سندھ کے گورنر رہ چکے ہیں ۔

سعید الزماں صدیقی یکم دسمبر 1937ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لکھنو سے حاصل کی ۔ 1954 ء میں ڈھاکہ یونیورسٹی سے انجینئرنگ میں گریجویشن کی ، جامعہ کراچی سے 1958ء میں وکالت کی ڈگری لی ۔ 196ء میں بار سے وابستہ ہوئے اور 1963 ء میں مغربی پاکستان ہائیکورٹ میں انرول ہوئے ۔ 1969ء میں سپریم کورٹ سے جڑ گئے ۔ وہ بار کے مختلف عہدوں پر بھی فرائض انجام دیتے رہے ۔ کراچی ہائی کورٹ بار کے جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے ۔ 1980ء میں سندھ ہائیکورٹ کے جج اور 1990ء میں چیف جسٹس بنے ۔ 1992ء میں سپریم کورٹ کا حصہ بنے ۔ یکم جولائی وہ دن ہے جب انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالا ۔ 26 جنوری 2000ء کو پرویز مشرف دور میں پی سی او کے تحت دوبارہ حلف اٹھانے سے انکار کیا اور عہدہ چھوڑ دیا ۔



متعللقہ خبریں