سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی آج سندھ کے نئے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ وہ مطمئن ہیں ۔گورنر کی حیثیت سے کراچی سمیت صوبے کی عوام کی خدمت کی اور عوامی فلاح کے لئے جو کر سکتے تھے وہ کیا

607688
سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

صدر پاکستان ممنون حسین نے سندھ کے نئے گورنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں سندھ کے 31 ویں گورنر ہوں گے۔

سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی آج سندھ کے نئے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ وہ مطمئن ہیں ۔گورنر کی حیثیت سے کراچی سمیت صوبے کی عوام کی خدمت کی اور عوامی فلاح کے لئے جو کر سکتے تھے وہ کیا۔

گورنر ہاؤس کراچی میں رات ساڑھے دس بجے ہونے والی تقریب میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نئے گورنر سے حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان آج گورنر ہاؤس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری، ڈی جی رینجرز اور ڈی نیب سمیت اعلی حکام اور مختلف شخصیات سے الوداعی ملاقاتیں کریں گے۔

سابق  گورنر  عشرت العباد  آج نئے گورنر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں