فلاحی منصوبوں کی تکمیل کیلئے جذبے سے کام کرنا ہوگا : شہباز شریف

ماضی کی حکومتوں اور محکموں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں جس کی بنا پر آج بھی بیشتر آبادی صاف پانی سے محروم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے

606013
فلاحی منصوبوں کی تکمیل کیلئے جذبے سے کام کرنا ہوگا : شہباز شریف

پنجاب کے  وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل کیلئے عزم، جذبے اور محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے  تمام منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا  جا رہا ہے۔  

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پنجاب صاف پانی کمپنی اور انجینئرنگ، مینجمنٹ اینڈ کنسلٹنٹ کمپنیوں کے افسران، انجینئرز اور عملے سے خطاب کر نے کے دوران کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں اور محکموں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں جس کی بنا پر آج بھی بیشتر آبادی صاف پانی سے محروم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے ۔آلودہ پانی ہمارے بچوں کا مقدر نہیں ،صاف پانی پروگرام انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے ، اس میں کسی غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا اوڑھنا بچھونا ہے اور عوام کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں۔ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے ملک میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر تیزی سے کام شروع کر کے مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کی قسمت بدلنے کی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے ۔



متعللقہ خبریں