پاکستان سے جہالت، بے روزگاری اور مایوسی کے اندھیرے چھٹنے والے ہیں۔ شہباز شریف

اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکیوں کے پیچھے ملک کی تیز رفتار ترقی کا خوف کارفرما تھا۔ دھرنا گروپ کو ڈر ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کا کیا بنے گا۔ شہباز شریف

604697
پاکستان سے جہالت، بے روزگاری اور مایوسی کے اندھیرے چھٹنے والے ہیں۔ شہباز شریف

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ  محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جہالت، بے روزگاری اور مایوسی کے اندھیرے چھٹنے کا وقت آ گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکیوں کے پیچھے ملک کی تیز رفتار ترقی کا خوف کارفرما تھا۔ دھرنا گروپ کو ڈر ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کا کیا بنے گا۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک ملکی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالر کے  ان منصوبوں سے صرف ملک کی تقدیر ہی نہیں بدلے گی بلکہ دھرنا گروپ کی ذاتی مفادات پر مبنی سیاست بھی دفن ہو جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ 36 ارب ڈالر مالیت کا توانائی کا منصوبہ مکمل ہونے پر قوم کو کئی برس سے جاری لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات ملے گی اور عوام کو وافر اور سستی بجلی فراہم ہو گی۔



متعللقہ خبریں