مریم نواز کی کوئی آف شور کمپنی نہیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا سپریم کورٹ میں جواب

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرا عظم کی صاحبزادی مریم نواز کے خاوند کیپٹن صفدر نے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے لگائے گئے عمران خان کے الزامات پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے الزامات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں

603512
مریم نواز کی کوئی آف شور کمپنی نہیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا سپریم کورٹ میں جواب

وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اہلیہ کی آف شور کمپنی سے متعلق عمران خان کے الزامات کو بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ انکی اہلیہ پرجن اثاثوں کا الزام لگایا انکی کبھی وہ مالک نہیں رہی ، درخواست بے بنیاد اور جھوٹی قرار دیکر خارج کی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرا عظم کی صاحبزادی مریم نواز کے خاوند کیپٹن صفدر نے آف شور کمپنیوں کے حوالے سے لگائے گئے عمران خان کے الزامات پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے الزامات سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں لہذٰا انکی درخواستوں کو خارج کیا جائے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ انکی اہلیہ مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس اداکرتی ہیں اور انہوں نے اپنے ٹیکس ریٹرنز میں اپنے تمام اثاثے ظاہر کیے ہیں تاہم مریم نواز عمران خان کی طرف سے بتائے گئے اثاثوں کی کبھی مالک نہیں تھیں ۔

کیپٹن صفدر نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ عمران خان نے میری نااہلی کیلئے سپیکر کو کوئی ریفرنس نہیں بھیجا جبکہ دفعہ 62اور 63کے تحت نااہلی کا دائرہ کار بہت محدود ہے ۔”سپریم کورٹ میں نااہلی کیلئے براہ راست درخواست آرٹیکل 225کے خلاف ہے جسے خارج کیا جائے ۔



متعللقہ خبریں