ریاست کی رٹ قائم کرنے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کردار قابل تعریف ہے:وزیراعظم نواز شریف

ریاستی رٹ کو منوانے کے لیے قانون نافذ کرنے والےاداروں کا کردارقابل تحسین ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں نواز شریف اورکابینہ نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کے معاملے سے نمٹنے پر وزیر داخلہ کی کاوشوں کوسراہا

601862
ریاست کی رٹ قائم کرنے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کردار قابل تعریف ہے:وزیراعظم  نواز شریف

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کے خلاف حکومتی اقدامات پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مبارکباد پیش کی ۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاستی رٹ کو منوانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے ۔اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نواز شریف اور کابینہ نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کے معاملے سے نمٹنے پر وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سراہا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے چوہدری نثار سے کہا کہ آپ نے ریاست کی حفاظت کے لیے اپنا فرض ادا کیا اور ریاستی رٹ منوانے کے لیے اداروں کا کردار بھی قابل تحسین تھا ۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے وزیراعظم نواز شریف کی رہنمائی میں اپنا فرض ادا کیا ہے ،اس حوالے سے پولیس اور ایف سی کا کردار قابل تعریف ہے ۔چوہدر ی نثار نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم کے اعتماد اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے ۔اجلاس کے آغاز میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا اور سانحہ گڈانی میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی 

 اجلاس  میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور میری ٹائم سیکیورٹی کی پالیسی سمیت 25 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی  گی



متعللقہ خبریں