پاکستان اور بھارت کی کشمیر سرحد  پرفائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک 26 زخمی

مقبوضہ کشمیر  میں کم از کم تين سو اسکولوں کو بدھ سے غير معينہ مدت کے ليے بند کر ديا گيا ہے۔ يہ پيش رفت لائن آف کنٹرول پر راجوڑی اور سامبا کے مقامات پر شيلنگ کے سبب آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد ہوئی

601890
پاکستان اور بھارت کی کشمیر سرحد  پرفائرنگ  کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک 26 زخمی

پاکستان اور بھارت کی کشمیر سرحد  پر دونوں اطراف سے کی جانے والی  فائرنگ کے نتیجے میں  14 افراد  ہلاک اور  26 زخمی ہوگئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر  میں کم از کم تين سو اسکولوں کو بدھ سے غير معينہ مدت کے ليے بند کر ديا گيا ہے۔ يہ پيش رفت لائن آف کنٹرول پر راجوڑی اور سامبا کے مقامات پر شيلنگ کے سبب آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد ہوئی۔ ايک علاقائی اہلکار پاون کوٹوال نے بتايا کہ منگل کو ہونے والی ان ہلاکتوں کے بعد منگل اور بدھ کی درميانی شب حالات ذرا بہتر رہے اور کسی تصادم کی اطلاع موصول نہيں ہوئی۔ پاکستانی حکام کے مطابق پير کے روز آزاد کشمیر  میں چھ سويلين ہلاک ہوئے تھے، جن ميں ايک اٹھارہ ماہ کی بچی بھی شامل تھی۔

ماہرین  دونوں ممالک کی سرحدوں پر  کشیدگی  میں اضافہ  دونوں ممالک  کے ایٹمی  جنگ  کی جانب گامزن   ہونے کا خدشہ طاہر کررہے ہیں۔  



متعللقہ خبریں