تحریک انصاف کے اراکین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں،پرویز خٹک اسلام آبادپہنچنے میں ناکام

عمران خان کے اسلام آباد کو بند کرنے کے اعلان نے وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے درمیان سرد جنگ چھیڑ دی ہے۔ اسلام آباد میں سیاسی درجہء حرارت گرم اور اپوزیشن کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے

600910
تحریک انصاف کے  اراکین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں،پرویز خٹک اسلام آبادپہنچنے  میں ناکام

 پاکستان کے شمال مغربی علاقوں سے دارالحکومت اسلام آباد کا رخ کرنے والے ہزاروں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

عمران خان کے اسلام آباد کو بند کرنے کے اعلان نے وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے درمیان سرد جنگ چھیڑ دی ہے۔ اسلام آباد میں سیاسی درجہء حرارت گرم اور اپوزیشن کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

بنی گالہ میں کریک ڈاؤن کے خدشہ کے پیش نظر کھلاڑی کپتان کی رہائش گاہ کے اندر منتقل ہو گئے۔ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والی سڑکیں بند کر دی گئیں۔ ریڈ زون کو بھی سیل کیا جا رہا ہے۔

لاک ڈاؤن سے پہلے کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔

پولیس نے کورنگ نالے کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بنی گالہ جانے والی سڑک مکمل طور پر بند کر دی۔ پارلیمنٹ کو جانے والے راستے بھی سیل کر دئیے گئے۔ ریڈ زون کو بھی سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سربراہی میں دھرنے میں شرکت کے لیے آنے والے تحریک انصاف کے قافلے کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے پولیس اور کارکنان میں جھڑپیں جارہی ہیں جب کہ اس دوران پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی جس سے بعض کارکنان کی حالت غیر ہوگئی۔

 

پرویز خٹک کی سربراہی میں آنے والا قافلہ جیسے ہی اٹک میں حضرو پہنچا تو وہاں انہیں پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔  

 برہان انٹرچینج پر پولیس کی شدید شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کے بعد کپتان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا قافلہ واپس صوابی بیس کیمپ چلاگیا ۔ اس سے پہلے پرویز خٹک کی قیادت میں قافلہ رکاوٹیں توڑتے ہوئے برہان انٹرچینج پہنچا ،اور رات وہیں پڑاؤ کیا ۔ موٹروے برہان انٹر چینج پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کھلاڑی آمنے سامنے آگئے جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ، رات سے جاری شدید کشیدگی کے بعد پولیس کے تازہ دستے برہان انٹر چینج پر دوبارہ پہنچے ۔ صبح ہوتے ہی آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا اور پولیس نے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔



متعللقہ خبریں