مریم اورنگ زیب وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر، آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی

وہ قبل ازیں وزارت داخلہ کی پارلیمانی سیکریٹری تھیں ۔مریم اورنگزیب مسلم لیگ (ن) کی سرکردہ خاتون رہنما ہیں اور وہ 2013کے انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں

601033
مریم اورنگ زیب وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر، آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی

وزیراعظم محمد نوازشریف نے مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مقرر کردیا ہے وہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی ۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی اور ان سے صدر مملکت ممنون حسین حلف لیں گے۔

وہ قبل ازیں وزارت داخلہ کی پارلیمانی سیکریٹری تھیں ۔مریم اورنگزیب مسلم لیگ (ن) کی سرکردہ خاتون رہنما ہیں اور وہ 2013کے انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز شریف کی انتہائی قریبی ساتھی ہیں اور ان والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

اس کے علاوہ مریم اورنگزیب پارلیمانی سیکریٹری برائے داخلہ کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

مریم اورنگزیب کو ایک ایسے وقت میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا ہے جب ہفتہ 29 اکتوبر کو وزیراعظم نوازشریف نے سیکیورٹی سے متعلق اہم خبر کے حوالے سے کوتاہی برتنے پر پرویز رشید سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا قلم دان واپس لے لیا تھا۔

دریں اثنا  مریم نواز نے مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب متحرک اور محنتی ٹیم ممبر ہیں۔ اللہ تعالیٰ مریم اورنگزیب کو کامیابی عطا کرے۔



متعللقہ خبریں