تحریک انصاف کو اسلام آباد کے ڈیموکریسی پارک میں دھرنے کی اجازت

اسلام آباد کی بندش کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ تحریک انصاف دھرنے کے لئے مختص مقام (ڈیمو کریسی پارک )میں  جتنے دن چاہے بیٹھ سکتی ہے

600514
تحریک انصاف کو اسلام آباد کے ڈیموکریسی پارک میں دھرنے کی اجازت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو ڈیمو کریسی پارک میں دھرنا دینے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد کی بندش کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ تحریک انصاف دھرنے کے لئے مختص مقام (ڈیمو کریسی پارک )میں  جتنے دن چاہے بیٹھ سکتی ہے ,اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عوام کی تعداد زیادہ ہوتو ایکپریس وے پر دھرنادے سکتے ہیں تاہم اس پارک کے علاوہ کسی اور جگہ احتجاج نہیں کرسکتے۔سماعت کے موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ میرے دل میں عمران خان کے لیے محبت یا نفرت نہیں ،احترام کا

رشتہ ہے، عمران خان عدالتوں کا احترام کرنا سیکھیں۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کہا جا رہا ہے کہ اوئے جسٹس شوکت عزیز، تمہارے آرڈرکیساتھ کیا ہورہا ہے،کیا عمران خان قانون سے بالاتر ہیں؟جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مزید کہا کہ انہوں نے چیمبر میں بات کی، عمران خان نے اے بھی غلط رنگ دیا،عمران خان نے کہا کہ ان کی جج سے بات ہو گئی ہے۔عدالت نے تحریک انصاف کو مختص مقام پر احتحاج اور دھرنے کی اجازت دیتے ہوئے اس حوالے سے دائر تمام درخواستیں نمٹا دیں۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصا ف کے وکیل بابر اعوان نے حکومتی اقدامات کر کڑی نکتہ چینی کی۔

عدالت نے ڈی سی اسلام آباد سے استفسار کیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنے کے لیے کیا اقدامات کیے، کیا اسلام آباد میں کوئی کنٹینر موجود ہے۔ انتظامیہ یقین دہانی کرائے شہریوں کے حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔



متعللقہ خبریں