پاک۔ترک بحری مشقیں دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کریں گی:ایڈمیرل ذکا اللہ

نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ  نے ترک بحری جہاز پر موجود ترک مشن کمانڈر سے ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی بات چیت کی اور کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور بحری تعاون کو مزید تقویت ملے گی

599658
پاک۔ترک بحری مشقیں دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کریں گی:ایڈمیرل ذکا اللہ

نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ  نے ترک بحری جہاز پر موجود ترک مشن کمانڈر سے ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی بات چیت کی اور ترک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کی تعریف کی۔

 سربراہ پاکستان نیوی نے ترک بحری جہاز کے عملے اور اعلی سفارتی حکام سے ملاقات کے بعد کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور ترک بحری جہاز کی مشترکہ فوجی مشق کا معائنہ بھی کیا۔

خبر کے مطابق ایڈمرل ذکا اللہ کو پاکستان نیوی اور دورے پر آئے ہوئے ترک بحری جہاز کے درمیان کھلے سمندر میں ہونے والی مشترکہ بحری مشق کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستان میں قائم ترک سفارت خانے کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،دفاعی تجزیہ نگاروں کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترک بحری جہاز ٹی سی جی بویوک ادا کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور بحری تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

 



متعللقہ خبریں