سی پیک منصوبے کے فوائد کاریک ملکوں کو بھی پہنچیں گے: نواز شریف

وزیر اعظم نے کہا کہ کاریک ایک اہم پروگرام ہے جو فزیکل نیٹ ورک، بنیادی ڈھانچے، امن، استحکام اور اقتصادی ترقی جیسے بڑے شعبوں میں علاقائی ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے

597183
سی پیک منصوبے کے فوائد کاریک ملکوں کو بھی پہنچیں گے: نواز شریف

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان غربت میں کمی لانے کے لئے علاقائی اتحاد کے ذریعے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے‘ علاقائی اتحاد ‘ امن ‘ استحکام اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے ”کاریک “ کا فورم امید افزاء ہے ۔

وہ بدھ کو وسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون (کاریک)کے 15 ویں وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کاریک ایک اہم پروگرام ہے جو فزیکل نیٹ ورک ‘ بنیادی ڈھانچے‘ امن ‘ استحکام اور اقتصادی ترقی جیسے بڑے شعبوں میں علاقائی ممالک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاریک رکن ممالک کے مابین تجارت کی سہولت پر ممبنی پالیسیوں کے ذریعے غربت میں کمی لانے کا اہم فورم ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کے فوائد کاریک ملکوں کو بھی پہنچیں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ رکن ممالک میں تعاون سے غربت ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ علاقائی روابط کو بڑھانے کیلئے مواصلاتی نظام کی ترقی بھی ضروری ہے ، کاریک وسط ایشیائی ریاستوں کی منڈیوں تک پہنچنے کےلیے اہم منصوبہ ہے، سی پیک منصوبے کے فوائد کاریک ملکوں کو بھی پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں خوشحالی آئے گی ۔ کانفرنس سے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سارک ملکوں میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے ۔ سی پیک بھی کاریک کے ذریعے علاقائی رابطوں میں فروغ کا باعث ہو گا ۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے ، ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ۔  



متعللقہ خبریں