باشعور عوام منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر چکے ہیں، شہبازشریف

محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سڑکوں پر فیصلے کرنے والوں کو مایوسی اور ناکامی ہو گی۔

595712
باشعور عوام منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر چکے ہیں، شہبازشریف

 

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرنے والے پاکستان کی تباہی کا ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں ۔

ایوان وزیر اعلٰی لاہور سے جاری بیان میں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر فیصلے کرنے والوں کو مایوسی اور ناکامی ہو گی۔ پاکستان کے باشعور عوام منفی سیاست کرنے والوں کو ہر سطح پر مسترد کر چکے ہیں ۔ اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرنے والے شکست خوردہ عناصر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کا کوئی سیاسی ، جمہوری، آئینی اور اخلاقی جواز باقی نہیں ۔

اس سے پہلے ایوان وزیر اعلیٰ لاہور سے جاری پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد پولیو سے بچاؤ کیلئےعوام میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پنجاب کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پوری سنجیدگی کے ساتھ پولیو کے تدارک کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اس سال پنجاب میں پولیو کا کوئی ایک کیس بھی دیکھنے میں نہیں آیا ۔  ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے ، بر وقت ویکسی نیشن کے ذریعے بچوں کو پولیو سے بچایا جا سکتا ہے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کا تسلسل معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ 



متعللقہ خبریں