وزیر اعظم  کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا

586609
وزیر اعظم  کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا گیا

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت سکیورٹی اجلاس ہوا جس میں جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار، شہباز شریف، اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت دیگر عسکری اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار اداکریں گی جب کہ  دہشت گردی کے خلاف کاروائیاں قومی اتفاق رائے کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے شائع خبر پر اظہار تشویش کیا گیا جب کہ شرکا نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے حوالے سے شائع خبر قومی سلامتی سے متعلق رپورٹنگ کے تسلیم شدہ اصولوں سے انحراف ہے جب کہ حقائق سے ہٹ کر رپورٹنگ سے قومی مفاد کو نقصان پہنچا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں