جنرل راحیل شریف کالائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کر کے ان کے حوصلہ بڑھائے۔

586124

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا جہاں مقامی فارمیشن کمانڈر نے پاک فوج کے سپہ سالار کو ایل او سی کی موجودہ صورتحال، یونٹوں اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی  بریفنگ دی۔

جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے، عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے آپریشنل تیاریوں اور سرحدوں کی موثر نگرانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس سے قبل اگلے مورچوں پر پہنچنے پر 10 کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال کیا۔ ایک ہفتے کے دوران جنرل راحیل شریف کا یہ آزاد کشمیر کا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل آرمی چیف نے اسٹرائیک کور ہیڈ کوارٹرز منگلا کا دورہ کیا تھا جسے عام طور پر ’’ کور اول‘‘ کہا جاتا ہے۔

متعللقہ خبریں