تاجروں کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم نواز شریف

جناب  نواز شریف نے  بتایا کہ نئی سرمایہ کاری کرنےوالے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جا رہی ہیں

585286
تاجروں کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم نواز شریف

گورنر ہاؤس پنجاب میں وزیر پاکستان  میاں نواز شریف نے  تاجروں کے ایک  وفد کو شرف ملاقات بخشا۔

 وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ  حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے ،  ہم نے تاجر برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح بنایا  اور اب  ان  کے مسائل کے حل کےلئے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔

جناب  نواز شریف نے  بتایا کہ نئی سرمایہ کاری کرنےوالے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جا رہی ہیں،  تا ہم  تاجر  حضرات  کو بھی چاہیے  کہ وہ ملکی  برآمدات  میں  اضافے  کے لیے  پیداواری صلاحیت اور معیار ِ مصنوعات کو بہتر بنائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا اور ترقی کی نئی راہیں  پیدا ہوں گی۔

اس ملاقات کے دوران تاجروں کے وفد نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ٹیکسوں کی شرح کو کم اور دہرے ٹیکس ختم کئے جائیں جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔

 



متعللقہ خبریں