بلوجستان۔ شہر مچھ میں ٹرین اور ریلوے ٹریک پر حملے

وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو اس واقع کی تحقیقات کرنے اور زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں

584818
بلوجستان۔  شہر مچھ میں ٹرین اور ریلوے ٹریک پر حملے

بلوچستان کے شہر مچھ میں ریلوے ٹریک اور جعفر ایکسپریس کی بوگی میں دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔

اس واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں  میں اضافے  کا خدشہ پایا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  یہ  دھماکے جعفر ایکسپریس کی بوگی اور ریلوے ٹریک پر ہوئے جن کے باعث ریلوے ٹریک مکمل طور پر  تباہ ہوگیا جب کہ ٹرین کے انجن اور بوگی نمبر 3 کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسٹیشن ماسٹرکا کہنا ہے کہ ایک بم ریلوے ٹریک پر نصب تھا جب کہ دوسرا بوگی کے اندر تھا۔

وزیراعظم نواز شریف نے جعفر ایکسپریس دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد ازجلد  پکڑنے  اور  زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

 پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی جعفر ایکسپریس میں بم دھماکوں کی شدید مذمّت کرتے ہوئےدھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کا قتل بدترین دہشت گردی ہے۔



متعللقہ خبریں