بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کی انتہا کردی ہے: آرمی چیف جنرل راحیل شریف

مسلح افواج اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر حد تک جائیں گے، دشمن کی کسی بھی جارحیت یا اسٹریٹجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

583754
بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کی انتہا کردی ہے: آرمی چیف جنرل راحیل شریف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا پیشہ وارانہ صلاحیت میں کوئی مقابل نہیں اورمسلح افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا قلع قمع کر دیا ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی ، دشمن کی کسی بھی جارحیت یا سٹریٹجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ  مسلح افواج اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر حد تک جائیں گے، دشمن کی کسی بھی جارحیت یا اسٹریٹجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کی خوشحالی کےدشمن براہ راست اوربالواسطہ نقصان پہنچاناچاہتے ہیں۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں، بھارتی جنون سب کے سامنے ہے، بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا کردارمسخ کرنا چاہتا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کی انتہا کردی جس کا عالمی برادری نوٹس لے، بھارت کنٹرول لائن پرجعل سازی کے ذریعے بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے جب کہ دشمن کے گھناؤنےعزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے اورملک کے دفاع کے لئے ہرقدم اٹھائیں گے۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمےداراورپرامن ملک ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے، دہشت گردی عالمی چیلنج ہے، اس کامقابلہ کیاہے اورکریں گے، ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے بہت اہم کرداراداکیا ہے۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ بہترین لڑاکا فورس ہے، پاک فضائیہ کا دفاع میں بہت اہم کردارہے، کیڈٹس کوآج محنت کا صلہ ملا ہےاورانہیں ملک کی دل وجان سے خدمت کرنی ہے، پاک فضائیہ ہرطرح کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جدید ایئرفورس کے تقاضے پورے ہورہے ہیں جب کہ ایئرفورس کی مہارت ہائی مارک مشقوں سے بھی عیاں ہے۔

اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے رسالپور میں پی اے ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں شرکت کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گریجویٹ کیڈٹس کو برانچ بیجز لگائے اوراعزازات تقسیم کیے۔ 



متعللقہ خبریں