وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس شروع، مشیر برائے قومی سلامتی کی بریفنگ

وزیراعظم بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کے تناظر میں مشرقی سرحد پر پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔اجلاس کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی

581450
وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس شروع، مشیر برائے قومی سلامتی کی بریفنگ

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت سیاسی قائدین کا اجلاس جاری ہے جس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد کی صورتحال اور آئندہ کے ردعمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کے تناظر میں مشرقی سرحد پر پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق سیاسی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی اور مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن کی صورتحال پر مشترکہ ردعمل وضع کیا جائے گا۔
پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماء اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جس کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ پوری قوم ملک کے دفاع اور سا لمیت کیلئے متحد ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے ایوان وزیراعظم آمد پر وزیراعظم نے سیاسی رہنماؤں کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو، خورشید شاہ اور اعتزاز احسن اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں محمود خان اچکزئی،غلام احمد بلور، میرحاصل بزنجو، سراج الحق، پرویز الہٰی چوہدری شجاعت حسین، مولانا فضل الرحمان، فاروق ستار اور پارلیمنٹ میں فاٹا کے پارلیمانی رہنما بھی شریک ہوں گے۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اجلاس میں تمام جماعتوں کو ایل او سی پر ہونے والی بھارتی جارحیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے جب کہ مسلح افواج کی جوابی کارروائی کے حوالے سے بھی اراکین کو آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنی آراء کا اظہار کریں گے۔



متعللقہ خبریں