بھارت نے کبوترسیریز کی دوسری قسط جاری کردی، پاکستانی جاسوس کبوترپکڑا گیا

بھارت  نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بارڈر سکیورٹی فورس نے ایک اور پاکستانی کبوتر پکڑ لیا ہے جس سے وزیر اعظم مودی کے نام دھمکی آمیز خط برآمد  ہوا ہے۔

581799

خبر  کے مطابق پٹھان کوٹ کے قریب بامیال سیکٹر پر سمبال چوکی پر ڈیوٹی پر موجود بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کے اہلکاروں نے ایک کبوتر پکڑا ہے جس کے پاس سے اردو زبان میں لکھا گیا ایک دھمکی آمیز خط برآمد ہوا ہے۔

دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد بی ایس ایف کے اہلکاروں نے کبوتر کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ۔ کبوتر سے برآمد ہونے والے خط میں اردو زبان میں لکھا گیا ہے کہ ”مودی سن لے، پاکستان کا بچہ بچہ لڑنے کیلئے تیار ہے۔ کشمیر پر ظلم کا بدلہ لیا جائے گا، یہ 71 والا پاکستان نہیں ہے۔

 یاد رہے کہ   گزشتہ ہفتہ کے روز بھی بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور میں پولیس نے نریندر مودی کے نام   دھمکی  آمیز کئی غبارے پکڑے تھے جن پر درج تھا کہ   مودی سن لے ، ایوبی کی تلواریں ہمارے پاس ہیں۔

متعللقہ خبریں