ترکی جلد ہی مقبوضہ کشمیر حقائق معلوم کرنے کےلیے اپنا مشن رونہ کرے گا: وزیراعظم نواز شریف

نیو یارک میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے امریکہ ، چین ، برطانیہ، سعودی عرب، جاپان، ترکی اوردیگر ملکوں کی قیادت کو مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا

575422
ترکی جلد ہی مقبوضہ کشمیر حقائق معلوم کرنے کےلیے اپنا  مشن رونہ کرے گا: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ترکی نے حقائق معلوم کرنے کے لئے ایک مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا وعدہ کیا ہے اسلامی تعاون تنظیم نے بھی اس طرح کے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عالمی رہنمائوں نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں ان کے موقف پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔نیو یارک میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے امریکہ ، چین ، برطانیہ، سعودی عرب، جاپان، ترکی اوردیگر ملکوں کی قیادت کو مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور اُن سب نے پاکستان کے موقف کو سمجھنے کی کوشش کی۔

نواز شریف نے کہاکہ جب انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے پیش کئے تو وہ متاثرین کی تصاویر دیکھ کر افسردہ ہوئے اور کہاکہ اقوام متحدہ کے سفارتکار اس معاملے کی تحقیقات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ عالمی ادارے کی جانب سے کشمیر کے بارے میں منظور کی گئی قرار دادوں پر عملدرآمد کرائے۔
وزیراعظم نے کہاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی نازک صورتحال پر توجہ دینی چاہیے جہاں تین ماہ کے دوران سو سے زائد افراد شہید اور ستر افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس بد ترین صورتحال پر کشمیری چپ نہیں رہ سکتے اور وہ طویل کرفیو کے باوجود یقینی طور پر اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

نواز شریف نے کہاکہ ایرانی صدر نے ان سے ملاقات کے دوران کہا کہ چاہ بہار اور گوادر کی بندرگاہیں تکمیل کے بعد مسابقت کے بجائے ایک دوسرے کی جگہ لے سکیں گی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف الزامات عائد کرنا بھارت کی عادت ہے اور اپنے الزامات ثابت کرنے کے لئے اس نے کبھی کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں