پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی پشاورموٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقیں

پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسلام آباد پشاورموٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقیں کررہے ہیں،

574194
پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی پشاورموٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقیں

 

پشاورموٹروے پرپاک فضائیہ کی جانب سے جنگی طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقیں جاری ہیں۔

پاک فضائیہ نے گزشتہ دنوں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پرمشقوں کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے پرپاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسلام آباد پشاورموٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اورٹیک آف کی مشقیں کررہے ہیں، جس کی وجہ سے موٹروے کوہرقسم کی گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پشاورموٹروے کو مرمتی کام کی وجہ سے بند کیا گیا ہے جب کہ جلد ہی موٹر وے پر آمد و رفت کو بحال کردیا جائے گا۔اسلام آباد پشاورموٹروے کے بعد جمعرات کو اسلام آباد لاہورموٹروے پر پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسی نوعیت کی مشقیں کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں