صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان کی اسلامی تعاون تنظیم کے کشمیر رابطہ گروپ کے اراکین سے ملاقاتیں

جنرل اسمبلی  میں  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے کشمیر بارے رابطہ گروپ کے اراکین نے بہادرکشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور بھارت کے زیر قبضہ متنازعہ ریاست میں بھارتی مظالم کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے

573358
صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان کی اسلامی تعاون تنظیم کے کشمیر رابطہ گروپ کے اراکین سے ملاقاتیں

صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان نے اسلامی ممالک کی تنظیم کے مقبوضہ کشمیر پر رابطہ گروپ سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، پیلٹ گنز کے استعمال کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے بھارت سے کہے کہ وہ آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ سمیت کالے قوانین ختم کرے۔

جنرل اسمبلی  میں  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے کشمیر بارے رابطہ گروپ کے اراکین نے بہادرکشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور بھارت کے زیر قبضہ متنازعہ ریاست میں بھارتی مظالم کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والے اجلاس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے مابین کئی دہائیاں پرانے تنازعہ کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ رابطہ گروپ کے اراکین نے بین الاقوامی سطح پر کشمیری عوام کے مسئلہ کے حل کیلئے آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ او آئی سی کے رابطہ گروپ کا اجلاس سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی کی صدارت میں ہوا جس میں خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز، ترکی اور آذربائیجان کے وزراءخارجہ، نائیجر اور سعودی عرب کے سینئر نمائندہ اور آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان نے بھی شرکت کی

صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان نے اسلامی ممالک کی تنظیم کے مقبوضہ کشمیر پر رابطہ گروپ سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ محصور کشمیریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انسانیت کی بنیاد پر راہداری تلاش کرے، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی شدت سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو آگاہ کریں۔ وہ گزشتہ روز یہاں او آئی سی رابطہ گروپ سے خطاب کر رہے تھے۔ صدرآزاد کشمیر نے کہا کہ رواں سال 8 جولائی کو کشمیری نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سینکڑوں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں کو شہید کیا گیا ہے، پیلٹ گنز کے استعمال سے 150 سے زائد شہری نابینا ہو گئے ہیں، دس ہزار سے زائد کشمیری بھارتی قابض فوج کی بلاتفریق فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری اس وقت محصور ہیں، ان کی اپنی سرزمین پر ان پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے، عصمت دری کو دہشت پھیلانے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا معمول ہے۔

 



متعللقہ خبریں