نوازشریف اوربینظیربھٹو کی واپسی کیلیے امریکا اور سعودیہ نےدباؤ ڈالا: پرویز مشرف

سابق صدرپرویزمشرف نے کہا کہ 9/11حملے کے بعد عالمی حالات بالکل بدل چکے تھےجس کے بعد پاکستان کا امریکی جنگ کوسپورٹ کرنا ضروری تھا،اگرافغانستان میں حملےکیلیے پاکستان امریکاکواپنے ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت نہ دیتا توبھارت یہ کام کرنے کیلیے بالکل تیارتھا

572679
نوازشریف اوربینظیربھٹو کی واپسی کیلیے امریکا اور سعودیہ نےدباؤ ڈالا: پرویز مشرف

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے انکشاف کیاہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو اور موجودہ وزیراعظم نوازشریف کو امریکااور سعودی عرب کے شدید دباؤ ہی کے نتیجے  میں پاکستان آنے کی اجازت دی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس2001ء میں متحدہ امریکہ کا ساتھ  دینے کے علاوہ کوئی اور متبادل موجود نہ تھا۔

ایک انٹرویو میں سابق صدرپرویز مشرف نے کہا کہ 9/11حملے کے بعد عالمی حالات بالکل بدل چکے تھے جس کے بعد پاکستان کا امریکی جنگ کو سپورٹ کرنا ضروری تھا،اگر افغانستان میں حملے کیلیے پاکستان امریکاکواپنے ایئربیس استعمال کرنے کی اجازت نہ دیتا تو بھارت یہ کام کرنے کیلیے بالکل تیار بیٹھا تھا اوراس نے حامی بھی بھر لی تھی۔

میں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کافی جدوجہدکی اور اس حوالے سے بھارتی وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپائی اورمن موہن سنگھ کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں اوریہ مسئلہ ان کے سامنے اٹھایا،یہ مسئلہ حل ہونے کے بالکل قریب تھا۔

انھوں نے  کہا کہ حالات  کے پلٹاکھانے کی وجہ سے  پاکستاان مشکلات میں مبتلا ہوتا چلا گیا اور  اور مسئلہ کشمیر کو ایک طرف رکھ دیا گیا جسے وہ حل کرنے کے خوہاں تھے لیکن  بھارتی قیادت  مسئلہ کشمیر کو حل کرنے  سے ہچکچا رہی تھی۔ 



متعللقہ خبریں