وزیراعظم نوازشریف کی جنرل راحیل شریف کیساتھ ملاقات

وزیراعظم نوازشریف کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ   ہو رہے ہیں ۔

571480
وزیراعظم نوازشریف کی جنرل راحیل شریف کیساتھ ملاقات

وزیراعظم نوازشریف کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ   ہو رہے ہیں ۔روانگی سے قبل انھوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیساتھ ملاقات کرتے ہوئےملک کی داخلی و خارجی صورت حال کا جائزہ لیا اور  دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی اہم مشاورت کی ۔

 وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔  انھوں نے ملکی سلامتی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے مسلح افواج کا کردار شاندار ہے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ، ہم اسے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

انھو ں نے کہا کہ  وہ عالمی رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور را ء کی پاکستان میں مداخلت کے بارے میں بھی  آگاہ کریں گے ۔  



متعللقہ خبریں