خیبر ایجنسی، جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ بمباری،10دہشتگرد ہلاک، 4ٹھکانے تباہ

تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین کو امن کے دشمنوں سے پاک کرنے کے لئے فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

568342
خیبر ایجنسی، جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ بمباری،10دہشتگرد ہلاک، 4ٹھکانے تباہ

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین کو امن کے دشمنوں سے پاک کرنے کے لئے فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا.

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے کوکی خیل میں مبینہ دہشت گردوں کے 2 ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 10مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ 21 اگست کو بھی خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی مختلف کارروائیوں کے دوران 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے 2 روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ کرکے راجگل میں جاری آپریشن کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں