اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد کردیا

اسپیکر قومی اسمبلی آفس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق دائر ریفرنس کا تحریری جواب بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف جمع کرائے گئے ریفرنس میں ثبوت ناکافی ہیں اس لئے یہ قابل سماعت نہیں

565217
اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد کردیا

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کی نااہلی کیخلاف شیخ رشید کا ریفرنس ناکافی ثبوت کی بنیاد پر مسترد کر دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی آفس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق دائر ریفرنس کا تحریری جواب بھجوا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف جمع کرائے گئے ریفرنس میں ثبوت ناکافی ہیں اس لئے یہ قابل سماعت نہیں۔

دوسری جانب اسسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے جب کہ تحریک انصاف کے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دائر ریفرنس سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس 30 روز کے اندر کسی بھی ریفرنس کو سماعت کے لئے منظور یا مسترد کرنے کا آئینی اختیار ہوتا ہے، اگر اسپیکر 30 روز کے اندر کسی ریفرنس کو منظور یا مسترد نہیں کرتا تو پھر وہ آئینی لحاظ سے الیکشن کمیشن کو منتقل ہو جاتا ہے۔

 اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے دائر کیے گئے ریفرنس کے ساتھ ثبوت ناکافی ہیں ۔ فراہم کیے گئے ثبوتوں کی بنیاد پر وزیراعظم کو نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ شیخ رشید کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا جائے گا ۔ شیخ رشید نے پاناما لیکس پر وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے ایک سو باسٹھ صفحات پر مشتمل ریفرنس سولہ اگست کو جمع کرایا تھا۔ 



متعللقہ خبریں