"مودی" ہو یا "را" دشمن کی چالوں کو سمجھ گئے ہیں: سربراہ پاک فوج

پاک ۔ چین اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دنیا چاہے کچھ بھی سمجھے لیکن ہم اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، جبکہ دہشت گردی کے طوفان پر جس طرح قابو پایا دنیا میں کوئی اور نہیں کرسکا

563813
"مودی" ہو یا "را" دشمن کی چالوں کو سمجھ گئے ہیں:  سربراہ پاک فوج

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ بھارت کی خفیہ سروس را  اور اس کے وزیراعظم مودی کی چالوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں اور ہمیں  ان کا جواب دینا آتا ہے۔

پاک ۔ چین اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دنیا چاہے کچھ بھی سمجھے لیکن ہم اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، جبکہ دہشت گردی کے طوفان پر جس طرح قابو پایا دنیا میں کوئی اور نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاک فوج آپ کی فوج ہے، ملک اور سرحدیں بالکل محفوظ ہیں اور ملکی سلامتی کے لیے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ گلگت بلتستان کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے زیادہ جفاکش کوئی نہیں، جبکہ چینی قیادت بھی گلگت بلتستان کو ارمچی کی طرح ترقی دینا چاہتی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن "ضرب عضب" میں پیشرفت ہو رہی ہے اور کرپشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو ہر قیمت اور ہر سطح پر توڑیں گے۔

انہوں نے سی پیک کی سیکیورٹی ہر قیمت پر یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

یاد رہے کہ نریندر مودی نے 15 اگست کو یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر کے لوگوں نے ہمارا شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں